سکول مانیٹرنگ ایپ کا نام تبدیل کردیا گیا
ملتان(خصوصی رپورٹر)سکول مانیٹرنگ ایپ کا نام تبدیل، ایم ای ایز اور اے ای اوز کے پاسورڈ ری سیٹ کردیئے گئے۔۔۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی سکول مانیٹرنگ کے حوالے سے اہم پیش رفت، پی ایم یو مانٹرنگ کا نام تبدیل کرکے پیکٹا سکول مانیٹرنگ رکھ دیا گیا ہے ، نئی شناخت کے ساتھ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر بھی دستیاب ہے۔ حکام کے مطابق نام کی تبدیلی کے باوجود یہ وہی سابقہ ایپلی کیشن ہے جسے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹس اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزسکولوں کی مانیٹرنگ کے لیے استعمال کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments