ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اہداف مقررکررہے ، سی ای او میپکو
ملتان(خصوصی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ میپکو میں ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ہر سطح پر واضح اہداف مقرر کئے جا رہے ہیں اور۔۔۔
افسروں کو ان کی ذمہ داریوں کے مطابق ٹارگٹس دئیے جا رہے ہیں۔ سینئر مینجمنٹ سمیت تمام متعلقہ افسروں کو اپنے اہداف کے حصول کے لئے مؤثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔کمپنی کی ترقی میں انسانی وسائل کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے ۔ ملازمین کی استعدادِ کار میں اضافے ، بہتر کارکردگی اور کیریئر ڈویلپمنٹ کے لئے تربیتی پروگرامز کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے ۔وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں ہیومن ریسورسز اینڈ ایڈمنسٹریشن کے زیر انتظام شعبوں کے افسروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کررہے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments