پٹرولیم لیوی کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی ،صہیب عمار

پٹرولیم لیوی کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی ،صہیب عمار

حکومت عوام کے صبر کو کمزوری نہ سمجھے ، عوام لیوی کومسترد کرچکے

ملتان (کرائم رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ ملتان صہیب عمار صدیقی نے بوسن روڈ پر دھرنا کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی پرامن جدوجہد اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ۔ حکومت عوام کے صبر کو کمزوری نہ سمجھے ، پٹرولیم لیوی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خاتمے تک احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری دھرنے اس امر کا واضح اظہار ہیں کہ عوام حکومتی معاشی پالیسیوں اور پٹرولیم لیوی کے نام پر ہونے والی وصولیوں کو مسترد کرچکے ہیں۔ جماعت اسلامی کے کارکنان اور نوجوان قیادت کی ہدایت پر ہر اگلے مرحلے کے لئے تیار ہیں۔ اگر حکومت نے عوام کو حقیقی ریلیف نہ دیا تو اسلام آباد لانگ مارچ کی کال پر ملتان کے کارکنان بھرپور کردار ادا کریں گے ۔صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کے مسئلے کو قومی سطح پر اجاگر کرکے ثابت کیا ہے کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کے حقوق کی حفاظت اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے ۔ حکومت اپنی عیاشیاں اور غیر ضروری اخراجات ختم کرنے کے بجائے عوام پر مسلسل نئے ٹیکس عائد کررہی ہے ، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔

صہیب عمار 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...