ٹریفک قوانین کی پابندی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ضروری
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ڈی پی او وہاڑی ڈی ایس پی ظفر علی القدوس کی ہدایت پر انسپکٹر ناصر صاحب ملکا نے کہا ہے کہ سڑکیں صرف گاڑیوں کی آمدورفت کا ذریعہ نہیں بلکہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کی ذمہ داری بھی ہیں۔ ۔۔۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور بے احتیاطی کے باعث حادثات میں اضافہ تشویش کا باعث ہے ، اس لیے شہری قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر موٹر سائیکل پر تین افراد کا سوار ہونا، کم عمر بچوں کا گاڑیاں یا موٹر سائیکلیں چلانا، ون وے کی خلاف ورزی، غلط سمت سے گاڑی چلانا، خطرناک اوورٹیکنگ، بغیر ہیلمٹ سفر اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال خطرناک رجحانات ہیں۔ پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں اور پوائنٹ سسٹم کا نفاذ کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments