دو منشیات فروش گرفتار 50 لٹر دیسی شراب برآمد
گگو منڈی (نامہ نگار)تھانہ گگو منڈی پولیس نے مبینہ طور پر منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 50 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔۔۔۔
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی حسن آفتاب کیانی کو مخبر نے اطلاع دی کہ ارشد جٹ اڈا رسول پور جبکہ امجد لوہار شاہین چوک کے قریب شراب فروخت کر رہے ہیں۔ اطلاع پر ایس ایچ او کی ہدایت پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد سلیم اکبر نے نفری کے ہمراہ دونوں مقامات پر چھاپے مارے ۔ پولیس نے ارشد جٹ اور امجد لوہار کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 25، 25 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کردیا اور قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments