مختلف واقعات میں خواتین پر تشدد، مقدمات درج

مختلف واقعات میں خواتین  پر تشدد، مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) سنانواں اور سرور شہید کے علاقوں میں دو خواتین کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور عفت میں خلل ڈالنے کے الزامات پر متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔۔۔۔

 سنانواں کے موضع ذوالفقار آباد کے شاہد اسلم نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ہمشیرہ سدرہ بی بی کی شادی سجاد حسین سے ہوئی، جس سے اس کے دو بچے ہیں۔ مدعی کے مطابق سدرہ بی بی کو سجاد حسین وغیرہ مبینہ طور پر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ 6 ستمبر کو بھی اسے مبینہ طور پر مارپیٹ کی گئی۔ موضع پتل منڈا شرقی کی حسینہ مائی نے پولیس کو بتایا کہ فیض بخش، فیاض حسین اور منیر حسین نے اس کے والد کی 10 ایکڑ اراضی پر مبینہ قبضہ کر رکھا ہے ۔ 6 ستمبر کو وہ جانوروں کے لیے گھاس کاٹنے گئی تو فیض بخش کو رقبے سے جھاڑیاں کاٹتے دیکھ کر منع کیا۔ اس پر ملزم نے مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کو بلا لیا اور تینوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...