ٹرائی ہاکی سیریز سپورٹس اکیڈمی ملتان نے جیت لی
ملتان (خصوصی رپورٹر)ٹرائی ہاکی سیریز سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اکیڈمی ملتان نے جیت لی تفصیل کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے۔۔۔
زیر اہتمام ٹرائی ہاکی سیریز ملتان آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ سپورٹس اکیڈمی ملتان کے ساتھ الفاروق ہاکی اکیڈیمی خانیوال اور اتحاد ہاکی کلب میلسی نے اس سیریز میں حصہ لیا تینوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے دیکھنے کو ملے بہتر اوسط کی بنیاد پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان ہاکی اکیڈمی نے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا مہمان خصوصی ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم اور تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان صدر فاروق لطیف تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments