لڑکی کے اغوا کا مقدمہ، 5 افراد نامزد
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)تھانہ سٹی سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 568 ٹی ڈی اے کے رہائشی وکیل احمد کی درخواست پر 16 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔
ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے الزام عائد کیا کہ اڈہ پٹھان ہوٹل کے رہائشی عبداللہ، عصر، غلام عباس، اعجاز اور شمائلہ نے اس کی 16 سالہ بیٹی رضوانہ مائی کو مبینہ طور پر زبردستی اغوا کرلیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ نامزد افراد کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments