ناقص پانی فروخت کرنیوالوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

 ناقص پانی فروخت کرنیوالوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

سیمپل فیل ہونے پر 25پلانٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند ،چھاپہ مار کارروائیاں جاری

ملتان (لیڈی رپورٹر)منرل واٹر کے نام پر ناقص پانی بیچنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سخت کریک ڈاؤن، ملتان کے مختلف مقامات پر متعدد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی انسپکشن، پانی کا سیمپل فیل ہونے پر 25 واٹر پلانٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند کر دی گئی۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر منرل واٹر بنانے والے واٹر پلانٹس کی انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے مختلف مقامات پر متعدد واٹر پلانٹس کو چیک کیا گیا۔ پانی میں بیکٹیریا اور آرسینک کی مقدار پائے جانے پر واٹر پلانٹس کے خلاف کاروائیاں کی گئی۔ پانی کا سیمپل فیل ہونے پر 25 واٹر پلانٹس کو اصلاح تک بند کردیا گیا۔ کارروائیاں معصوم شاہ روڈ، بی سی جی چوک، ریواڑی محلہ، 100 فٹی روڈ جناح پارک، سوئی گیس روڈ، شاہ شمس کالونی، حسن آباد، 40 فٹی روڈ اور دیگر علاقوں میں کی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور واٹر پلانٹس مالکان فوڈ سیفٹی قوانین کو یقینی بنائیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پانی سے متعلق شکایات پر فی الفور فوڈ اتھارٹی کو مطلع کیا جائے ۔ عوام کو صاف پانی کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ اتھارٹی ناقص پانی فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں شہریوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...