4وارداتیں :موٹرسائیکلیں، زیورات اور اہم کاغذات چوری
مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتیں، ملزموں کے خلاف مقدمات درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں چوری کی چار وارداتوں میں موٹرسائیکلیں، طلائی زیورات اور اہم کاغذات چوری ہوگئے ۔ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے وارڈ نمبر 14-C میں مظہر عباس سیال کی یونیک موٹرسائیکل، جبکہ تحصیل آفس کے باہر محمد سعید کی اسٹار کمپنی کی موٹرسائیکل چوری ہوئی۔ تھانہ صدر چوک سرور شہید کے چک نمبر 622 ٹی ڈی اے میں مشبر علی کے گھر سے دو تولہ طلائی زیورات، پلاٹ کے اسٹام اور موٹرسائیکل کے کاغذات چوری کرلئے گئے ۔ چوتھی واردات تھانہ محمود کوٹ کے موضع پنوار شمالی میں ہوئی، جہاں سکول ٹیچر عبدالرزاق کے گھر سے نامعلوم ملزمان طلائی زیورات سمیت دیگر سامان لے گئے ۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments