محفوظ ڈرائیونگ سے قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن، فیصل افضل
ملتان(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان احمد چودھری کی ہدایات اور زونل کمانڈر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون ڈار علی خٹک کے احکامات پر روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ کے انچارج سب انسپکٹر فیصل افضل نے میپکو ٹرانسپورٹ ڈائریکٹریٹ ملتان میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
سیشن کے دوران میپکو افسران اور ملازمین کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر، لین کی پابندی اور روڈ سیفٹی قوانین کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔ شرکاء سے بات کرتے ہوئے سب انسپکٹر فیصل افضل نے کہا کہ تمام حضرات ڈرائیونگ کرتے وقت لین وائلیشن سے اجتناب کریں اور مقرر کردہ لین میں گاڑی چلائیں، ایسا کرکے ہولناک حادثات سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ محفوظ ڈرائیونگ کے ذریعے ہم اپنی اور دوسروں کی قیمتی جانوں کی حفاظت یقینی بنا سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments