پٹرول ایجنسیوں، گیس ریفلنگ پوائنٹس کیخلاف کریک ڈائون
غیر قانونی کاروبار کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی :سول ڈیفنس آفیسر
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر ارشد حمید سندھو نے ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں، منی پٹرول پمپس اور گیس ریفلنگ پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ سول ڈیفنس ٹیموں نے کرم داد قریشی، شاہ جمال، مہرپور سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی پٹرول و گیس ریفلنگ کے کاروبار کا معائنہ کیا اور حفاظتی انتظامات سمیت متعلقہ قوانین کی پابندی کا جائزہ لیا۔
سول ڈیفنس آفیسر ارشد حمید سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے غیر قانونی کاروبار کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور قانون کے مطابق سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کارروائیوں میں کسی دباؤ، سفارش یا مداخلت کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ سول ڈیفنس حکام کے مطابق کریک ڈاؤن کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے اور مختلف علاقوں میں چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments