شاہ رکن عالم میں چھریوں کے وار سے 20 سالہ نوجوان قتل

 شاہ رکن عالم میں چھریوں کے وار سے 20 سالہ نوجوان قتل

تلخ کلامی جھگڑے میں بدل گئی، حسن خان چل بسا،ملزم موقع سے فرار

ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے غوث پورہ میں جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے 20 سالہ نوجوان حسن خان جاں بحق ہوگیا، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے لاش نشتر ہسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس کے مطابق غوث پورہ میں رہائش پذیر پٹھان برادری کے دو گروپوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو بڑھ کر جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ اس دوران چھریوں کے وار سے حسن خان شدید زخمی ہوگیا۔ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگئے ۔ پولیس نے لاش نشتر ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ، جبکہ واقعے کے محرکات اور ملزم کی شناخت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...