فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن،بھاری جرمانے
30کلو مضر صحت گوشت، 50کلوممنوعہ وغیر معیاری خوراک،گٹکا تلف کردیا،ملتان میں بیکرز، ہوٹلز، ناشتہ پوائنٹس کوحشرات کی بھرمار پر 1لاکھ 65ہزار روپے جرمانہ عائد ناگ شاہ چوک، خانیوال روڈ، کوٹلہ ٹولے خان ، 60 فٹی روڈ، شالیمار کالونی، علی چوک ، C بلاک بودلہ ٹاؤن میں بھی چھاپہ مار کارروائیاں،زیرو ٹالرنس نافذ،راجہ منصور
ملتان (لیڈی رپورٹر)غیر معیاری خوراک کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، 30 کلو مضر صحت گوشت، 50 کلو ممنوعہ اور غیر معیاری خوراک، 70 ساشے ممنوعہ گٹکا تلف۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر غیر معیاری خوراک بیچنے والوں کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈویژن بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں بیکریز، ہوٹلز، ناشتہ پوائنٹس سمیت 7 فوڈ پوائنٹس کو حشرات کی بھرمار، گندے فریزر میں خوراک کی سٹوریج، خوراک۔کو ڈھانپ کر نہ رکھنے ، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر 1 لاکھ 65 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔
کارروائیاں ناگ شاہ چوک، خانیوال روڈ، کوٹلہ ٹولے خان سلی خانہ چوک، 60 فٹی روڈ، شالیمار کالونی، علی چوک اور C بلاک بودلہ ٹاؤن میں کی گئیں۔ اسی طرح محسن وال میاں چنوں میں بیکری، سنگلانوالا چوک میں معروف ہوٹل، مولوی ہدایت اللہ روڈ خانیوال میں ناشتہ پوائنٹ، مخدوم پور چونگی کبیروالا میں ہول سیل پوائنٹ اور بلال کالونی میں بیکری کو خوراک میں ٹوٹے انڈوں کا استعمال، ناقابل سراغ خام اجزاء برآمد ہونے ، کھانوں میں چائنہ نمک کا استعمال کرنے ، حشرات کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 1 لاکھ 75 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ اس کے علاؤہ چونگی نمبر 5 بوریوالا میں ٹانگری یونٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 15 ہزار، وہاڑی بازار بوریوالا میں ہوٹل کو سٹوریج ایریا میں حشرات اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 15 ہزار، اڈہ پیر مراد، سبزی منڈی چوک میلسی اور 11 میل میں 3 کریانہ سٹورز کو ایکسپائری اشیاء اور ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر 20، 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments