مقدمہ میں تضادات کا الزام،ملزم کے ورثا کا شفاف انکوائری کا مطالبہ

مقدمہ میں تضادات کا الزام،ملزم  کے ورثا کا شفاف انکوائری کا مطالبہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) موضع کنبر کے رہائشیوں محمد اقبال، محمد جبار اور محمد مشتاق سدھو جٹ نے تھانہ مترو میں درج مقدمہ نمبر 557/26 کے حوالے سے مبینہ تضادات کی نشاندہی کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔

ان کا الزام ہے کہ ابتدائی درخواست اور بعد ازاں درج ہونے والی ایف آئی آر میں گواہوں کے نام اور دیگر تفصیلات مختلف ہیں، جبکہ اشتیاق احمد کو بھی مبینہ طور پر بلاجواز مقدمے میں نامزد کیا گیا۔ان کے مطابق مدعی غلام بشیر نے 2 اکتوبر 2026 کو تھانے میں تحریری درخواست دی تھی، جس میں محمد آفتاب اور محمد عدنان کے نام بطور گواہ درج تھے ۔ تاہم، ان کا دعویٰ ہے کہ 9 اکتوبر 2026 کو درج ہونے والی ایف آئی آر میں گواہوں کے نام تبدیل کرکے نئے نام شامل کیے گئے ۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ اشتیاق احمد کا نام مبینہ سازش کے تحت مقدمے میں شامل کیا گیا، جس کی تحقیقات ضروری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...