اے ڈی سی آر قدسیہ ناز کے اعزاز میں الوداعی تقریب

اے ڈی سی آر قدسیہ ناز کے  اعزاز میں الوداعی تقریب

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر آفس کوٹ ادو میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قدسیہ ناز کے تبادلے کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ان کی دورانِ تعیناتی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 شرکاء نے عوامی مسائل کے حل، ریونیو امور میں بہتری، شکایات کے ازالے اور سرکاری فرائض کی مؤثر انجام دہی کے لیے ان کی کاوشوں کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ اس موقع پر ان کی محنت، لگن، دیانت داری، خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا گیا۔ تقریب کے شرکاء نے قدسیہ ناز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ نئی ذمہ داریوں میں بھی اسی محنت اور لگن سے کامیابیاں حاصل کریں گی۔ تقریب کے اختتام پر ان کی مزید کامیابی اور عزت و سربلندی کے لیے دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...