بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص انسانی جانیں بچا سکتی ہے ، رضوانہ فردوس
لیاقت پور (تحصیل رپورٹر) ہیلتھ سپروائزرز اینڈ ورکرز ایسوسی ایشن تحصیل لیاقت پور کی صدر رضوانہ فردوس نے کہا ہے کہ خواتین اور عام شہریوں میں بریسٹ کینسر سے متعلق شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
میڈیا اور سماجی ادارے بروقت تشخیص اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے بریسٹ کینسر آگاہی کے مہینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا اپنی صحت کے بارے میں باخبر رہنا بنیادی حق ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments