غیرت کے معاملے پر فائرنگ، دو افراد زخمی، ہسپتال منتقل
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوٹی کے علاقے درخواست جمال خان کے قریب پل نمبر 14 پر لڑائی کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت 22 سالہ سونا خان اور 35 سالہ صادق حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔ ریسکیو کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑائی کی وجہ غیرت و عزت کا معاملہ بتائی گئی ہے ۔ واقعے کی اطلاع پولیس کنٹرول روم کو بھی دے دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments