تبادلے پر لیڈی پولیس اہلکار کا مبینہ اقدامِ خودکشی ، واقعہ مشکوک قرار

تبادلے پر لیڈی پولیس اہلکار کا مبینہ  اقدامِ خودکشی ، واقعہ مشکوک قرار

رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ صدر کے فرنٹ ڈیسک پر تعینات خاتون پی ایس اے عروج وحید کے مبینہ اقدامِ خودکشی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 پوسٹ کے مطابق تھانہ صدر خان پور میں تعینات مسلم ضیاء کی جانب سے احکامات پر عملدرآمد سے انکار پر عروج وحید کا تبادلہ تھانہ اسلام گڑھ کر دیا گیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل لیں اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر عدنان نے رابطے پر بتایا کہ خاتون کے شوہر محمد وحید جو خدمت مرکز تحصیل ہسپتال میں تعینات ہیں، نے معدہ واش نہیں کرایا جس کے باعث واقعے کے خودساختہ ہونے کا شبہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...