ایس ایس ٹیز کی سکیل 16 سے 17 میں ترقی، فائلیں جمع کرانے کی ہدایت
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) سینئر وائس چیئرمین پنجاب ٹیچر یونین صوبہ پنجاب امام دین ملک نے کہا ہے کہ ایس ایس ٹیز میل و فی میل کی سکیل 16 سے سکیل 17 میں ترقی کے لیے پروموشن لسٹ جاری کردی گئی ہے ۔
انہوں نے ضلع کوٹ ادو کے تمام متعلقہ اساتذہ اور معلمات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے مکمل کوائف اور پروموشن فائلیں فوری طور پر ڈی ای او سیکنڈری آفس کوٹ ادو میں جمع کرائیں۔ امام دین ملک نے کہا کہ مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور تمام کاغذات جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ ترقی کا عمل بروقت مکمل ہوسکے اور اساتذہ کی پروموشن میں تاخیر نہ ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments