موٹرسائیکلوں کے تصادم، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

موٹرسائیکلوں کے تصادم، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

گڑھی اختیار روڈ پر حادثہ، صدیق موقع پر اور عالم مائی ہسپتال میں چل بسی

رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) موٹرسائیکلوں کے تصادم کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ گڑھی اختیار روڈ پر پیش آیا، جہاں موضع گھوٹیہ کے رہائشی 20 سالہ محمد صدیق اور 25 سالہ عبدالمجید کام کے سلسلے میں موٹرسائیکل پر جا رہے تھے ۔ تیز رفتاری کے باعث ان کی موٹرسائیکل سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں محمد صدیق موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ عبدالمجید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔دوسرا حادثہ بستی محب علی کی رہائشی 59 سالہ عالم مائی کے ساتھ پیش آیا، جو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...