الفلاح مارکیٹ نیو ملتان کے انتخابات کل ،صدر کیلئے 2امیدوار

الفلاح مارکیٹ نیو ملتان کے انتخابات کل ،صدر کیلئے 2امیدوار

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران الفلاح مارکیٹ نیو ملتان کے انتخابات 27 اکتوبر کو منعقد ہوں گے ، جن میں مارکیٹ کے 181 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔۔۔

 پولنگ صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گی۔صدارت کے عہدے کے لئے دو گروپ میدان میں ہیں، جن کے امیدواروں رانا محمد سلیم اور مدثر حسن کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ دونوں امیدواروں کے مابین مقابلے کے باعث تاجر برادری کی توجہ انتخابات پر مرکوز ہے ۔انتخابات کے شفاف اور منظم انعقاد کے لئے الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ، جس میں ملک شفقت رضا، ملک عثمان اور حافظ یاسر رحمن شامل ہیں۔ کمیٹی پولنگ کے انتظامات کی نگرانی کرے گی تاکہ ووٹرز آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔انتخابی عمل کے ذریعے الفلاح مارکیٹ نیو ملتان کے تاجر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے ، جو آئندہ مدت کے دوران تاجروں کی نمائندگی کرنے اور مارکیٹ کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...