ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، یوسف کسیلیہ

 ملک کی سلامتی پر کوئی  سمجھوتہ نہیں ہوگا، یوسف کسیلیہ

گگو منڈی (نامہ نگار) رکن صوبائی اسمبلی پنجاب اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع اور۔۔۔

 امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، بھارت کی مبینہ سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت یا ہرزہ سرائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو خطے کے امن کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے اور پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کے نتائج کو مدنظر رکھنا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...