حسین چوک میں سیوریج کا پانی جمع ، شہری شدید پریشان
بیماریوں کا خدشہ ،چٹی کوٹھی کے مکین اپنی مدد آپ کے تحت نکاسی آب پر مجبور
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار، ) حسین چوک چٹی کوٹھی کے قریب طویل عرصے سے سیوریج کا پانی جمع ہونے کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے اور متعلقہ ادارے کی مبینہ غفلت پر واسا کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی۔ شہریوں کے مطابق گندا پانی جمع رہنے سے آمدورفت میں مشکلات، تعفن اور مچھروں کی افزائش کے باعث بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ متعدد شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہ ہونے پر علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت گندے پانی کی نکاسی میں مصروف ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کی سہولت فراہم کرنا متعلقہ ادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے ، مگر انہیں خود مسائل حل کرنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے ۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے فوری نوٹس لینے ، واسا حکام کو متحرک کرنے اور نکاسی آب کا مستقل انتظام یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments