نوابزادہ منصور خان اور سردار عون حمید ڈوگر کی ملاقات
بلدیاتی انتخابات میں گروپ کا مشترکہ امیدوار میدان میں لانے کا فیصلہ
مونڈکا (نامہ نگار ) نواب ڈوگر گروپ متوقع بلدیاتی انتخابات میں تمام یونین کونسلز اور ٹاؤن کمیٹیوں میں باہمی مشاورت سے متفقہ امیدوار میدان میں اتارے گا، اس سلسلے میں سابق صوبائی وزیر مال اور سینئر سیاستدان نوابزادہ منصور احمد خان اور مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر کے درمیان اہم مشاورتی ملاقات ہوئی، جس میں متوقع بلدیاتی انتخابات، سیاسی صورتحال اور مشترکہ انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی دونوں صوبائی حلقوں کی تمام یونین کونسلز اور ٹاؤن کمیٹیوں میں نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت مقررہ معیار پر پورا اترنے والے موزوں امیدواروں کو باہمی مشاورت سے انتخابی میدان میں اتارا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی سیاسی معاملات میں باہمی مشاورت جاری رکھنے اور متحد ہو کر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments