کوٹ ادو : آوارہ کتوں کے حملے ، شہری زخمی ہسپتال منتقل
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ، قصبہ گجرات کے قریب موٹرسائیکل سوار افراد آوارہ کتے کے حملے میں زخمی، ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔۔
شہریوں کا آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم شروع کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جمکو چوک قصبہ گجرات کے قریب ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار غلام شبیر، احمد بخش اور محمد اسماعیل پر آوارہ کتے نے حملہ کر دیا اور انہیں کاٹ لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قصبہ گجرات کے ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments