پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں اشتہاری ، منشیات فروش گرفتار

 پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں  اشتہاری ، منشیات فروش گرفتار

میاں چنوں (سٹی رپورٹر ) پٹرولنگ پولیس چوکی 137/16 ایل نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران ملزمان کو گرفتار ۔۔۔

کرکے مجموعی طور پر 37 لیٹر شراب اور ایک چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی جبکہ ایک اشتہاری مجرم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پہلی کارروائی میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 13 لیٹر شراب اور ایک چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔ دوسری کارروائی میں ملزم سے 12 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی ۔

 تیسری کارروائی میں ایک ملزم سے 12 لیٹر شراب برآمد کی گئی جبکہ تھانہ تلمبہ کے ایک اشتہاری مجرم کو بھی گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...