گگو منڈی، مظفر پارک میں گندگی کے ڈھیر، شہری پریشان

گگو منڈی، مظفر پارک میں گندگی کے ڈھیر، شہری پریشان

تعلیمی اداروں کے قریب بدبو سے مشکلات، فوری صفائی کرائی جائے : شہری

 گگو منڈی (نامہ نگار) شہر کے وسط میں واقع مظفر پارک میں گندگی کے انبار لگ گئے ، گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن اور بدبو کے باعث گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سمیت متعدد نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ، اساتذہ اور قریبی رہائشی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہریوں نے وبائی امراض پھیلنے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے فوری صفائی کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گگو منڈی شہر کے وسط میں واقع مظفر پارک میں گزشتہ کئی دنوں سے گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، جنہیں تاحال نہیں اٹھایا جاسکا۔ شہریوں مرزا محمد نواز، محمد افضل، غلام جیلانی، محمد اقبال، محمد آصف، محبوب عالم اور دیگر نے بتایا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے سپروائزر کو متعدد بار گندگی کے ڈھیروں کی نشاندہی کی جاچکی ہے ، تاہم ابھی تک انہیں وہاں سے منتقل نہیں کیا گیا۔ شہریوں کے مطابق گندگی سے اٹھنے والی شدید بدبو اور تعفن کے باعث نہ صرف قریبی رہائشی آبادی متاثر ہو رہی ہے بلکہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سمیت متعدد نجی تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم طلبہ و طالبات اور تدریسی عملے کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گندگی کے مسلسل جمع رہنے سے علاقے میں وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...