ڈپٹی کمشنر کا چوک سرور شہید سپورٹس گراؤنڈ کا دورہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد جواد حیدر شاہ نے اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید ملک محمد اقبال لانگ کے ہمراہ چوک سرور شہید میں اسپورٹس گراؤنڈ کا دورہ کیا ۔۔۔
اور گراؤنڈ کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ، گراؤنڈ کی بہتری اور نوجوانوں کو کھیلوں کے لیے مناسب سہولیات فراہم کرنے سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔ دورے کا مقصد کھیلوں کے میدانوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا اور انہیں بہتر بنانے کے لیے درکار اقدامات کا تعین کرنا تھا تاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے بہتر مواقع میسر آسکیں اور علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments