لائنز کلب کے زیر اہتمام 30 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کے نکاح
ملتان (لیڈی رپورٹر) لائنز کلب ملتان مڈٹاؤن کے صدر حفیظ احمد ملک نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور ۔۔۔
مستحق خاندانوں کی خوشیوں میں شریک ہونا کلب کا بنیادی مشن ہے ۔ اسی جذبے کے تحت 30 مستحق اور نادار بچیوں کی اجتماعی شادیوں کے سلسلے میں نکاح کی تقریب منعقد کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اجتماعی شادیوں کی رخصتی کی تقریب 4 نومبر کو دوپہر 12 بجے باربی کیو نائٹ کے موقع پر ہوگی، جہاں تمام دلہنوں کو باعزت طریقے سے رخصت کیا جائے گا۔ نکاح کی تقریب میں دلہنوں کو رخصتی کے لیے ضروری سامان بھی فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر سیکنڈ وائس ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب انٹرنیشنل پاکستان چوہدری الطاف شاہد نے کہا کہ مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا انعقاد قابلِ تحسین فلاحی اقدام ہے۔ ، جس سے ضرورت مند خاندانوں کی مالی مشکلات کم کرنے اور انہیں خوشیوں میں شریک ہونے کا موقع ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ تقریب میں سیکرٹری عائشہ عبداللہ، محمد معظم خان، سینئر نائب صدر پروفیسر عدیل، پروفیسر اعظم حسین، فہیم ستار شیخ، مرزا محمد شاہد، حنا بابر، ڈاکٹر بنیش سعید اور لائنز کلب کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments