میاں چنوں:دکان میں 7 لاکھ کی چوری،مقدمہ درج نہ ہو سکا
میاں چنوں (سٹی رپورٹر ) تھانہ سٹی میاں چنوں کی حدود میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار کردیا ۔۔۔
،گزشتہ رات لطیف باغ روڈ نزد 125 پھاٹک کے قریب واقع دانش کی کباڑ کی دکان کے تالے توڑ کر چور تقریباً 7 لاکھ کے لوہے کے گارڈر پیتل اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرکے فرار ہوگئے ۔دکان مالک کی جانب سے تھانہ سٹی میاں چنوں میں چوری کی واردات کے متعلق درخواست بھی گزاری گئی تاہم تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments