جہانیاں،ایل پی جی کی 650 روپے کلو میں فروخت
من مانے اضافے سے صارفین کو مشکلات،انتظامیہ قابو پانے میں ناکام
جہانیاں (نمائندہ دنیا )جہانیاں شہر اور گردونواح میں ایل پی جی گیس مافیا سرگرم، من مانے نرخوں پر 650 روپے کلو تک مہنگے داموں فروخت جاری شہری پریشان، تفصیل کے مطابق جہانیاں شہر اور گردونواح میں ایل پی جی گیس کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ جاری ہے ۔ دکانداروں کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری نرخ 280 روپے فی کلو کے بجائے 650 روپے فی کلو تک وصول کیے جا رہے ہیں،جس کے باعث شہری شدید پریشانی اور معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں من مانے اضافے نے گھریلو صارفین کی مشکلات بڑھا دی ہیں،جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے قیمتوں پر عملدرآمد اور ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے مؤثر اقدامات نظر نہیں آ رہے ۔شہری حلقوں نے پیرا فورس جہانیاں کی کارروائیوں پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کھلے عام مہنگے داموں گیس فروخت ہونے کے باوجود صورتحال پر قابو نہیں پایا جا رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments