وہاڑی :محنت کش خاندان کا با اثر قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج
خواتین پر تشدد اور گھر میں گھس کر ہراساں کرنے کا الزام ،کارروائی کا مطالبہ
وہاڑی (خبرنگار )محنت کش خاندان کا با اثر قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج، خواتین پر تشدد اور گھر میں گھس کر ہراساں کرنے کا الزام تھانہ ٹھینگی کی حدود چک نمبر 161 ڈبلیو بی کی خواتین مردوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بااثر قبضہ مافیا کے سرغنہ مہدی چدھڑ اور اس کے بھائی ہمارے گھر گھس جاتے ہیں اسلحہ کے زور پر تشدد کرتے ہیں اور ہراساں کرتے ہیں،پولیس نے مہدی چدھڑ کے بجائے باقی لوگوں پر ایف آئی آر دے دی اور مہدی اب نامعلوم افراد بھیج کر ہمیں ہراساں کروا رہا ہے ،خواتین نے حکام نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments