زمیندار نے بھینس کی ٹانگ توڑدی
گگومنڈی(نامہ نگار)زمیندار نے محنت کش کی بھینس کی ٹانگ توڑدی ۔تفصیلات کے مطابق گگومنڈی میں جانوروں پربہیمانہ تشددکے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے گزشتہ روزنواحی گاؤں213۔ای بی کے زمینداررحمت علی جٹ نے بہیمانہ تشددکرکے دیہہ ہذاکے محنت کش محمدشعبان کی بھینس کی ایک ٹانگ توڑدی۔
دوروزقبل چک نمبر191۔ای بی کے زمیندارمقبول جٹ نے عبدالماجد کی ریڑھی کوآگ لگادی تھی جس سے ریڑھی میں جُتی گدھی جل کرہلاک ہوگئی تھی شہریوں نے جانوروں پرتشددمیں ملوث افرادکے خلاف سخت کارروائی کئے جانے کامطالبہ کیاہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments