سکول جاتے بہن بھائی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

 سکول جاتے بہن بھائی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

چوک سرور شہید(نمائندہ دنیا) چوک سرور شہید سکول سے گھر جاتے ہوئے بہن بھائی لیہ روڈ پر لورڈر رکشہ سے ٹکرا کر ڈالے کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئے ، جان بحق ہونے والے میں بہن بھائی کی عمریں 17 اور 13 سال بتائی جاتی ہے۔

 تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت چکنمبر 569 ٹی ڈی اے کے ممتاز حسین کی 17 سالہ بیٹی عیشہ ممتاز اور 13 سالہ بیٹا محمد احمد ممتاز سکول سے گھر جارہے تھے کہ محمد آباد لیہ روڑ پر انکا بستہ لورڈر رکشہ میں پھنس گیا اور ٹکرانے کے بعد موٹر سائیکل سے نیچے گر گئے اور پیچھے سے آنے والے تیز رفتار شہزور ڈالے کے نیچے آگئے عیشہ ممتاز موقع پر ہی جان بحق ہوگئی جبکہ احمد ممتاز ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیاشہزور گاڑی والا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی زخمی احمد کو بچانے کی کوشش لیکن جانبر نہ ہوسکا۔ 1122 کی ٹیم نے جانبحق ہونے والے بہن بھائی کی نعشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کو دیں بعد میں دونوں بچوں کی میتوں کو گھر منتقل کر دیا گیا حادثے کا سن کر علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے ۔ ممتاز حسین کی تین بیٹیاں اور اکلوتا بیٹا تھا حادثہ میں بیٹا اور بیٹی جاں کی بازی ہار گئے گھر میں قیامت کا سماں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...