ایف آئی اے نے دو انسانی سمگلر اور میپکو افسرگرفتار کرلئے

ایف آئی اے نے دو انسانی سمگلر اور میپکو افسرگرفتار کرلئے

بیرون ملک ملازمت کیلئے لاکھوں روپے بٹورنے ، غیرقانونی کنکشنز کے الزامات

ملتان (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے ملتان زون نے مختلف کارروائیوں کے دوران بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کے الزام میں دو مبینہ انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا، جبکہ غیرقانونی بجلی کنکشنز اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں میپکو کے دو افسران بھی حراست میں لے لیے گئے ۔ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران لاہور کے رہائشی شبیر احمد پاشا کو گرفتار کیا گیا، جس پر بیرون ملک ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر ایک شہری سے چھ لاکھ روپے وصول کرنے کا الزام ہے ۔ دوسری کارروائی میں ایف آئی اے کرائم سرکل ڈیرہ غازی خان نے زاہد احمد کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا۔ 

ملزم پر ایک شہری کو نیپال کے راستے لیبیا بھجوانے اور اس کے اہل خانہ سے بھاری رقم وصول کرنے کا الزام ہے ۔دریں اثنا ایف آئی اے نے میپکو میاں چنوں کے سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) اور لائن سپرنٹنڈنٹ عامر کو غیرقانونی بجلی کنکشنز اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق تینوں کارروائیوں کے حوالے سے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لوٹنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...