میپکو میں ریکوری بڑھانے اور بجلی چوری روکنے کی ہدایت

میپکو میں ریکوری بڑھانے اور بجلی چوری روکنے کی ہدایت

رحیم یار خان سرکل کا اجلاس ، واجبات کی وصولی اور لائن لاسز کم کرنے پر زور

ملتان (خصوصی رپورٹر) سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل رحیم یار خان عبدالحفیظ بھٹی نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں کی وصولی بڑھانے ، بجلی چوری روکنے اور لائن لاسز کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ نادہندگان سے بقایاجات وصول کرنے کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زوم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ریکوری، لائن لاسز اور اے پی ایم ایس کی تنصیب کا جائزہ لیا گیا۔عبدالحفیظ بھٹی نے افسران کو ہدایت کی کہ مستقل نادہندگان سے واجبات وصول کیے جائیں اور ڈی ایس یو ٹیمیں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں تیز کریں۔ بجلی چوری پکڑے جانے پر درست یونٹس کے مطابق ڈیٹیکشن بل جاری کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ لائن لاسز والے علاقوں کی نشاندہی کرکے نقصانات کم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ اے پی ایم ایس کی تنصیب مقررہ وقت پر مکمل کی جائے ۔ ایکسین اور ایس ڈی اوز اپنے علاقوں میں کام کی نگرانی کریں اور روزانہ کارکردگی کا جائزہ لیں۔اجلاس میں رحیم یار خان، خانپور، صادق آباد اور لیاقت پور کے ایکسین، ایس ڈی اوز اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...