انجمن تاجران سگو چوک کے انتخابات 18 نومبر کوشیڈول

انجمن تاجران سگو چوک کے انتخابات 18 نومبر کوشیڈول

ملتان(لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران سگو چوک تا جیرے والی پلی کے انتخابات 18 نومبر کو ہوں گے، جن میں حصہ لینے کے لئے چار گروپ میدان میں آگئے ہیں۔

تمام گروپوں نے اپنے امیدواروں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ارکان عزیز الرحمن انصاری، نوید حسین جراح اور رانا شفقت علی نے الیکشن آفس، واقع دفتر صدر انجمن تاجران چاہ جموں والا شیخ محمد عاصم اعجاز میں انتخابی عمل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انتخابات شفاف، غیر جانبدارانہ اور پُرامن انداز میں کرانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔ پولنگ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی، جس میں 386 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...