کوٹ ادو : منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر 9 ملزم گرفتار

 کوٹ ادو : منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر 9 ملزم گرفتار

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آئی جی پنجاب کے حکم اور ڈی پی او کوٹ ادو منصور قمر کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس نے نو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ڈی پی او سرکل کوٹ ادو وسیم اکبر خان لغاری کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔ پولیس صدر کوٹ ادو نے طارق حسین سید سے 30 اور کاشف شاہ سید سے 25 لیٹر، جبکہ موضع کچہ پتل کے قریب قربان علی سیال سے 15 لیٹر دیسی شراب برآمد کی۔ سٹی پولیس نے محمد عاطف شیخ سے 18 اور علی حسن قصوری سے 10 لیٹر شراب برآمد کی۔ پولیس محمود کوٹ نے محمد شعیب کلاسرہ اور انصر عباس پتافی سے 30، 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں شیر خان راجپوت اور محمد عرفان جٹ سے دو پستول 30 بور اور چار گولیاں برآمد ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...