ڈسٹرکٹ ہسپتال میں شوگر کی دوائی نہ ملی، کارروائی کی جائے :شہری
لودھراں (سٹی رپورٹر) لودھراں کے رہائشی 63 سالہ یار محمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ محنت مزدوری کرتا ہے اور 35 سال سے شوگر کے مرض میں مبتلا ہے۔۔۔
اسے پہلے ہسپتال سے ہر 15 روز بعد شوگر کی دوا ملتی تھی تاہم بعد میں یہ سلسلہ ماہانہ ہوگیا۔ یار محمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز دوا لینے ہسپتال پہنچا تو متعلقہ عملہ موجود نہیں تھا۔ ایم ایس سے رابطہ کرنے پر اسے دو تین روز بعد آنے کا کہا گیا، یار محمد نے وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر صحت، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر سے معاملے کا نوٹس لے کر علاج اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments