بجلی بلوں نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں:صدف عادل

 بجلی بلوں نے عوام کی مشکلات  بڑھا دیں:صدف عادل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن اور چیئرمین ٹائیگر لیگل فورم چوہدری محمد صدف عادل جٹ ایڈووکیٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ۔۔۔

 بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بھاری بلوں نے عام شہریوں، تاجروں اور کاروباری طبقے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری محمد صدف عادل جٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے بجلی کے بنیادی ٹیرف اور اضافی چارجز میں کمی کے لیے فوری اقدامات کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...