کوٹ ادو : دو کم عمر لڑکے لاپتہ اغوا کے مقدمات درج

 کوٹ ادو : دو کم عمر لڑکے لاپتہ  اغوا کے مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کوٹ ادو میں دو کم عمر لڑکوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات پر والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

پولیس کے مطابق موضع عثمان رڈ کے رہائشی عبد الحمید نے بتایا کہ ان کا 15 سالہ بیٹا محمد رمضان، جو میٹرک کا طالب علم ہے ، گھر سے پڑھائی کے لیے نکلا مگر واپس نہ آیا۔ دوسرے واقعے میں وارڈ نمبر 14-C کے رہائشی محمد عارف کا 14 سالہ بیٹا محمد عمیر سودا سلف لینے گھر سے نکلا لیکن واپس نہیں پہنچا۔ اہل خانہ نے دونوں لڑکوں کو عزیز و اقارب اور دیگر مقامات پر تلاش کیا، تاہم کوئی سراغ نہ مل سکا۔ پولیس تھانہ صدر اور سٹی کوٹ ادو نے نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 363 ت پ کے تحت اغوا کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...