کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 44 سالہ شخص جاں بحق
فضل حسین موٹرسائیکل پر پیر جنگی موڑ جا رہے تھے کار نے ٹکر مار دی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پل کلاسرہ کے قریب تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 44 سالہ فضل حسین جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کے رہائشی حسنین عباس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ان کے والد فضل حسین موٹرسائیکل پر پیر جنگی موڑ جا رہے تھے کہ مغرب کی جانب سے آنے والی سیاہ رنگ کی کار جی ایل آئی نے انہیں ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ انہیں طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ پولیس نے نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments