بجلی کنکشن بحال ،میٹرز واپس کرنیکا حکم
ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس جواد حسن نے مہر خضر حیات وغیرہ کی رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کو چک نمبر 145 ٹی ڈی اے ، لیہ کے تمام صارفین کے بجلی کنکشن فوری بحال کرنے۔۔۔
اور اتارے گئے میٹر واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پورے گاؤں کو بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم کرنا غلط اقدام ہے ۔درخواست گزاروں کے وکیل محمد قدیر آصف طور نے مؤقف اختیار کیا کہ میپکو عملے نے آئین کے آرٹیکلز 4، 9، 10 اے اور 14 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صارفین کے بجلی میٹر اتار لیے ، کنکشن منقطع کر دیے اور بجلی کی فراہمی بھی بند کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments