ہسپتال کی رجسٹریشن منسوخی کیخلاف درخواست پرسماعت ملتوی

 ہسپتال کی رجسٹریشن منسوخی  کیخلاف درخواست پرسماعت ملتوی

ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس خالد اسحاق نے شمیم یوسف کی حکومت پنجاب کے خلاف رٹ درخواست کی ۔۔۔

سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ درخواست گزار نے سرجیکل ہسپتال رنگ پور روڈ، چوک سرور شہید کی رجسٹریشن منسوخ کرنے اور ہسپتال بند کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے ۔درخواست گزار کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHC) نے 14 اکتوبر 2026ء کے خط کے ذریعے ہسپتال کی بندش اور رجسٹریشن منسوخی سے آگاہ کیا، حالانکہ ہسپتال 2017ء میں رجسٹریشن کے بعد سے مسلسل فعال ہے اور انہوں نے کبھی اس کی بندش کی درخواست نہیں دی۔

 ان کا الزام ہے کہ سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اقبال بلوچ نے بغیر کسی مالکانہ حق یا اختیار کے بندش کی درخواست جمع کرائی، جس پر کمیشن نے تصدیق، نوٹس اور مؤقف پیش کرنے کا موقع دیے بغیر ہسپتال کی رجسٹریشن منسوخ کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...