محمد اختر بٹ پی سی ڈی اے پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر مقرر
ملتان (لیڈی رپورٹر) پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی اے ) نے طیبہ ٹریڈرز ملتان کے سربراہ محمد اختر بٹ کو چیئرمین پی سی ڈی اے پنجاب کا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے ۔ ۔۔۔
اس حوالے سے سیکرٹری جنرل پی سی ڈی اے کریم الدین شیخ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی سی ڈی اے مبین خان اور ان کی ٹیم نے محمد اختر بٹ کے وسیع تجربے ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کیمسٹس کمیونٹی کے مسائل سے آگاہی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری سونپی ہے ۔ وہ پنجاب بھر میں کیمسٹس کمیونٹی اور فارما ٹریڈرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے رابطہ کاری کریں گے۔ اور مقامی، صوبائی و وفاقی حکام سے متعلق معاملات میں رہنمائی اور معاونت فراہم کریں گے ۔پی سی ڈی اے انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ محمد اختر بٹ کی تقرری سے تنظیمی امور مزید مؤثر ہوں گے اور فارما ٹریڈرز کے مسائل کے بروقت حل میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments