غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی پر خاتون کا اقدام خودکشی
ملتان ( سٹاف رپورٹر )سوشل میڈیا پر برہنہ وڈیو وائرل کی دھمکی پر خاتون کی مبینہ خودکشی کی کوشش اطلاع پر ۔۔۔
پولیس نے تحقیقات شروع کردی ۔ صدر پولیس کو رنگو شاہ والا بھٹا کی رہائشی خاتون (ف) نے مبینہ خودکشی کرنے کے لئے خود کو سر میں کھینچی کے وار کرکے زخمی کرلیا ۔اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو مذکوریہ بیانی ہوئے کہ عمران نامی شخص مجھے وڈیو کال کرتا تھا جس نے دھوکہ سے میری غیر اخلاقی وڈیو بنالی۔ جو مجھے بلیک میل کررہا ہے کہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردے گا ۔پولیس نے خاتون کے بیان بعد ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments