ویمن یونیورسٹی ، سی ایس ایس، پی ایم ایس امتحانات بارے رہنمائی سیمینار

ویمن یونیورسٹی ، سی ایس ایس، پی ایم ایس امتحانات بارے رہنمائی سیمینار

ملتان (خصوصی رپورٹر)دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات نے معروف تعلیمی ادارے کیپس کے ۔۔۔

اشتراک سے سی ایس ایس اور پی ایم ایس کے مسابقتی امتحانات کی تیاری کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کا عنوان ‘‘Your Journey Towards Civil Services Starts Here’’ تھا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ فخر بشیر چغتائی (سی ایس پی، 37ویں کامن) نے بطور مہمان مقرر شرکت کی۔ اور طالبات کو سول سروسز میں کیریئر کے مواقع اور کامیابی کے طریقوں سے آگاہ کیا۔سیمینار کا اہتمام کیپس کے فوکل پرسن زوہیب رفیق اور شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات کی انچارج ڈاکٹر عاصمہ اکبر کی زیرنگرانی کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...