ایچ ای سی نے ہیٹ اور یو سیٹ 2026 کی رجسٹریشن تاریخ بڑھا دی
ملتان (خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ہیٹ اور یو سیٹ ٹیسٹ 2026 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے ۔ ۔۔۔
اب امیدوار 24 نومبر تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے ۔ایچ ای سی کی ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) کے مطابق امیدوار ای ٹی سی پورٹل کے ذریعے اپنی آن لائن رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق ہیٹ اور یو سیٹ کے امتحانات 13 دسمبر 2026 کو منعقد ہوں گے ۔ایچ ای سی نے ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی اور انڈرگریجویٹ پروگراموں میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنے درخواست فارم جمع کرانے کے ساتھ فیس بھی ادا کر دیں۔ 24 نومبر کے بعد ای ٹی سی پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بند کر دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments