سرکاری سکولوں میں ابتدائی تعلیم کے فروغ کیلئے فنڈز جاری
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت نے ملتان سمیت صوبے کے تمام 36 اضلاع کے سرکاری سکولوں میں ابتدائی بچپن کی۔۔۔
تعلیم (ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن) کے فروغ اور ای سی سی ای کلاس رومز کی بہتری کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ مالی سال 2026-27 کے تحت جاری ہونے والی رقم کیئر گیورز کی تنخواہوں، تدریسی سامان کی فراہمی اور کلاس رومز کی معمولی مرمت و دیکھ بھال پر خرچ کی جائے گی۔محکمہ تعلیم نے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ فنڈز بلا تاخیر متعلقہ سکولوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے جائیں تاکہ بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔مراسلے کے مطابق جن سکولوں کو فنڈز جاری کیے گئے ہیں وہاں کیئر گیورز کی بھرتی یقینی بنائی جائے تاکہ کم عمر بچوں کی نگہداشت اور ابتدائی تعلیمی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری رہ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments